جنگاؤں میں ٹی پی سی سی کی پریس کانفرنس، سابق رکن اسمبلی پی لکشمیا کا خطاب
جنگاؤں ۔ 30 مئی (سیاست ڈسٹریٹ نیوز) سابقہ ٹی پی سی سی صدر و سابقہ رکن اسمبلی جنگاؤں پنالہ لکشمیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے سے عاری ہے۔ گزشتہ ہفتوں جنگاؤں اسمبلی حلقہ ژالہ باری بارش کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں کو بڑے مسائل اور نقصانات اٹھانے پڑے۔ ریاستی حکومت ان کسانوں کو فوری مالی مدد پہچائے جبکہ ریاستی حکومت کسانوں کی ہر طرح سے ممکنہ مدد کے تیقنات و جھوٹے وعدے کررہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ برسوں تلنگانہ میں کئی کسانوں نے خودکشی کرلی۔ اب حال یہ ہیکہ حکومت کسانوں کو بیج، کھاد پر سبسیڈی نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ہر محاذ پر بالکلیہ ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کا وعدہ کیا اور درخواستیں بھی حاصل کی گئیں لیکن اب تک اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ حکومت نے بے روزگار و تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مالی امداد کرنے کا اعلان کیا تھا مگر وہ بھی پورا نہ ہوپایا۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور طلباء و نوجوانوں کے علاوہ کسانوں، اقلیتوں، پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر ایس حکومت کا یہ 9 سالہ اقتدار کی وجہ تلنگانہ کے عوام کافی پریشان و بیزارگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا ثبوت پڑوسی ریاست کرناٹک میں مل چکا ہے۔ اس موقع پر سرینواس ریڈی، لنگاجی، سرینواس، ماجد، ملیش، ملاریڈی، کلیانی، اندرا اور دوسرے لوگ موجود تھے۔