تاہم آگ کی وجہہ سے کوئی انسانی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے
نئی دہلی۔ مرکز کے زراعی قوانین کے خلاف قومی درالحکومت کی مختلف سرحدوں پر جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سنگھو سرحد کے احتجاجی مقام پر نصب ایک ڈیرہ میں آگ لگانے کا واقعہ رونماہوا ہے۔
تاہم آگ کی وجہہ سے کوئی انسانی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ سرکاری جانکاری کے بموجب سنگھو سرحد پر شام 8بجے کے قریب یہ آگ لگی ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کااب تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔
خیمہ میں موجود مقامی لوگوں نے خود سے فوری حرکت میں آتے ہوئے آگ پر قابو پانے کاکام کیا ہے۔
سوشیل میڈیا کے ذریعہ اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے احتجاج کررہے کسانوں نے کہا کہ ”سنگھو سرحد پر ایک خیمہ میں آگ لگنے کی اطلاعات درست ہیں‘ مگر اس میں کوئی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
تمام کسان محفوظ ہیں۔ انہوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حالات پر قابو پالیا ہے“۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”اس طرح کے معاملات کسان تنظیموں کے لئے نئے نہیں ہیں۔ پچھلے 11ماہ سے کسان دہلی کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں اور تمام مشکات کا سامنا انہیں گرمی اورسردیوں کی وجہہ سے کرنا پڑا ہے۔
دیوالی کے موقع پر بھی اس طرح کے فطری واقعات رونما ہونے کے باوجود کسانوں کے حوصلے میں کمی نہیں ائی ہے“۔
مرکزی حکومت کے تین نئے زراعی قوانین کے خلاف کسان تنظیمیں اپنے احتجاج کو بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حالانکہ اب تک کسی بڑے واقعہ کی دہلی کی مختلف سرحدوں سے آگ لگانے کے واقعات پر مشتمل کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔