کسان تحریک:ٹویٹ کے ذریعے مرکزی حکومت پر برسے راہل گاندھی اور پریانکا واڈرا،کہا حکومت کسانوں کے ساتھ کر رہی ہے بہیمانہ سلوک

,

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے پیر کو حکومت اور کسان تنظیموں کے مابین مذاکرات کے نئے دور سے قبل الزام عائد کیا کہ حکومت سردی اور بارش کے دوران سڑکوں پر بیٹھے کسانوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کر رہی ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ، ” موسم سرما کی شدید بارش میں خیمے کی ٹپکتی چھت کے نیچے جو بیٹھے ہیں وہ اپنے ہی ہیں غیر نہیں۔ حکومت کی بربریت کے مناظر میں اس سے زیادہ کچھ دیکھنے کو باقی نہیں ہے۔ “پریانکا نے ٹویٹ کیا اور الزام لگایا ،” ایک طرف حکومت کسانوں کو مذاکرات کے لئے بلا رہی ہے ، دوسری طرف اس سخت سردی میں آنسو گیس کے گولے برس رہے ہیں۔اس ضد اور ظالمانہ سلوک کی وجہ سے اب تک 60 کے قریب کسان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ “انہوں نے پوچھا ،” کسان اس ظالمانہ حکومت پر کیسے بھروسہ کرسکتے ہیں؟ “