کسان خشک سالی سے پریشان

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا، سی پی آئی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی کا خطاب

کریم نگر۔/24جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانو ں کو درپیش مسائل کی یکسوئی اسی کے ساتھ ریاستی حکومت نے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اس بات کا اظہار سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کیا۔ کریم نگر کلکٹریٹ کے روبرودھرنا دیا، اس پروگرام میں انہوں نے شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جدھر نظر دوڑائیں گے خشک سالی نظر آرہی ہے۔ خشک سالی کا جائزہ لے کر مرکز کو فوری یادداشت بھیجی جانی چاہیئے۔ ریاست کے 23 اضلاع میں خشک سالی کی وجہ سے کسان گوناگوں پریشانیوں میں مبتلاء ہیں کسانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ انتخابات میں کے سی آر نے جو وعدے کئے تھے وہ مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چگورمامڑی میں میری اپنی زمین کو ہی غلط درج کیا گیا ہے اس پر درخواست دی گئی لیکن تاحال اس پر صحیح نہیں کیا گیا۔ جب سی پی آئی ریاستی سکریٹری کے ساتھ ایسا ہو تو غریب کسانوں کی حالت کیسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو محکمہ بدعنوانی میں ملوث ہے۔ قبل ازیں بدم ایلاریڈی بھون سے جلوس کی شکل میں نکل کر کلکٹریٹ تک پہنچ گئے ۔ اس پروگرام میں پارٹی ریاستی کونسل رکن یاتوگنی کیداری ،گوڑ لکشمی کے شوبھا رانی و دیگر شریک تھے۔