کسان کو فصلوں کی کٹائی کا موقع ملے :راہول

,

   

نئی دہلی ۔8 ۔ اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان کا کھڑی فصل کی کٹائی کرنا مشکل ہے جس سے فصلوں کے تباہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے لہذا لاک ڈاؤن کے درمیان کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کا محفوظ طریقہ سے موقع دیا جانا چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کا واحد طریقہ ہے لیکن لاک ڈاؤن کسانوں کے لئے دوہری مار نہ بنے لہذا فصلوں کی کٹائی کے لئے کسانوں کو محفوظ طریقہ سے ڈھیل دیے جانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا، “ربیع کی فصل کھیتوں میں تیار کھڑی ہے لیکن کووڈ -19 لاک ڈاؤن میں کٹائی کا کام مشکل ہے ۔ سینکڑوں کسانوں کی روزی روٹی خطرے میں ھے ۔ ملک کے کسان کوآج اس بحران میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کٹائی کے لئے محفوظ طریقے سے لاک ڈاؤن میں نرمی دینا واحد راستہ ہے ۔”