کسان کی کیچڑ میں موت

   

یلاریڈی /20 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے منگارم علاقہ سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ کسان سائلو کی کھیت میں گرنے سے موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سائیلو شام کے وقت کھیت کو آب سربراہ کرنے کی غرض سے گیا جہاں اسے دورہ پڑنے سے یہ آبی کیچڑ میں اوندھا منہ گر پڑا جس سے یہ سانس لینے میں دشواری پر فوت ہوگیا ۔ متوفی کو بیوی راجیشوری بیٹے شراون ، نوین اور بیٹی سوجنیا ہیں ۔ بیوی کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔