ادے پور: راجستھان کے شہر ادے پور میں واقع کستوربا گاندھی ریزیڈنشیل ہاسٹل میں رہنے والی 16 طالبات کی کورونا جانچ کی رپورٹ آج مثبت آئی ہے ۔مصدقہ معلومات کے مطابق یہ لڑکیاں شہر کے تین مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور اس ہاسٹل میں رہتی ہیں۔ پیر کے روز ، دو طالبات کی کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اور دیگر طالبات کے نمونے لئے گئے ۔کورونا سے متاثرہ طالبات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ادے پور کے ضلع کلکٹر چیتن دورا ہاسٹل پہنچے اور ان طالبات کے ساتھ رابطے میں آنے والے دوسرے طلبہ کے نمونے لینے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ چار دن قبل بھی ادے پور کے امباماتا میں واقع پراگیہ چکشو اسکول کے 25 طلبہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک ٹیچر اور دو ملازم بھی متاثر پائے گئے تھے ۔