کسینو اسکام حوالہ ریاکٹ، دوسرے دن ای ڈی عہدیداروں کی 9 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ

   

6 ارکان اسمبلی ، 2 ارکان قانون ساز کونسل اور تین اضلاع صدور سے روابط پر سوالات
حیدرآباد۔/2 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ای ڈی عہدیداروں نے آج مسلسل دوسرے دن 9 گھنٹوں تک چیکو ٹی پراوین اور ان کے ساتھیوں سے پوچھ تاچھ کی ۔ دو دن کے دوران 20 گھنٹوں تک ’ کسینو ‘ جوا کھیلنے، حوالہ کے ذریعہ رقمی لین دین، سیاسی قائدین اور تاجرین کے سارے معاملہ میں ملوث ہونے کے علاوہ دوسرے امور پر سوالات کئے گئے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران 6 ارکان اسمبلی، 2 ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ مختلف جماعتوں کے تین اضلاع صدور سے روابط کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ بینک اکاؤنٹس ، لیاپ ٹاپس، ٹیلی فون مسیجس کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی بنیاد پر سوالات کئے گئے۔ غلط جوابات دینے پر ان کے پاس موجود ثبوت اور جنہیں نوٹس دے کر پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے، ان کے علحدہ علحدہ جوابات کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔ سیاسی قائدین سے روابط ، رقمی لین دین میں ان کا کیا تعلق ہے اس پر بھی تفصیلات حاصل کی گئی ہے۔ بینک کھاتوں سے ادا کی گئی رقم اور اس کے حساب کتاب کا بھی جائزہ لیا۔ ایونٹس کے پروموشن اور پارٹیوں میں جلوے بکھیرنے کیلئے فلمی شخصیتوں کو جو رقم ادا کی گئی اس کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ جیسے جیسے ای ڈی عہدیداروں کی پوچھ تاچھ آگے بڑھ رہی ہے سیاسی قائدین اور تاجرین بالخصوص چیکوٹی پراوین سے رابطے میں رہنے والوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں میں یہ مسئلہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور کونسے قائدین اس میں شامل ہیں اندازے لگائے جارہے ہیں۔ چیکوٹی پراوین سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔ انہیں جب بھی طلب کیا جائے گا وہ حاضر رہیں گے میڈیا میں جو بھی خبریں آرہی ہیں اس میں سچائی نہیں ہے۔ ن