کسی ایک کسان کی خودکشی سے موت نہیں ہوئی : کانگریس

   

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس حکومت کے تین سینئر وزراء نے کہاکہ تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار پر آنے کے بعد کسی ایک کسان کی موت بھی خودکشی سے نہیں ہوئی اور انھوں نے بی آر ایس کے اس الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ کانگریس حکومت کے پہلے 100 دن میں 200 کسانوں کی خودکشی سے موت ہوئی۔ ہفتہ کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزراء این اتم کمار ریڈی، جے کرشنا راؤ اور پونم پربھاکر نے الزام عائد کیاکہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ جس طرح تلنگانہ تحریک کے دوران لوگوں کو خودکشی کرنے پر اُکسایا گیا اسی طرح بی آر ایس اب کسانوں کو انتہائی اقدام کرنے پر اُکسارہی ہے۔