شملہ: مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراڈ نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں کسی بھی سرکاری بینک کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ایم پی سریش کشیپ کا حوالہ دیتے ہوئے ، مسٹر کراڈ نے کہا کہ ہماچل پردیش کے دیہی علاقوں میں مزید بینک شاخوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بینک کی نجکاری نہیں ہوگی اور ایسا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی تھی کہ مودی حکومت بینکوں کو خانگیانہ چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے بینکوں کو قومیانہ کا کام انجام دیا تھا۔