کسی صدر کو کھلی دھمکی دیتے نہیں سنا تھا، ٹرمپ کیخلاف تھرور کا ردعمل

   

نئی دہلی۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ایم پی ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہندوستان اگر کورونا وائرس سے لڑنے میں مفید ہائیڈراکسی کلوروکین کی سربراہی نہیں کرتا ہے تو اسے سخت کارروائی کا سامنا ہوگا۔ تھرور نے کہا کہ میں طویل تجربے میں کبھی کسی عالمی لیڈر کو ایسی دھمکی دیتے ہوئے نہیں سنا تھا۔