کسی مسلم کو بی جے پی ٹکٹ نہیں ، کیا یہی ہے سب کا ساتھ

   

رائچور: کرناٹک کے سینئرکانگریس لیڈراورسابق چیف منسٹرسدارامیانے عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کاوزیراعظم نریندرمودی پرالزام عائدکیا۔ سدارامیانے کرناٹک کے رائچورشہرکادورہ کرتے ہوئے کانگریس امیدوارمحمدشاہ عالم کیلئے انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پرسابق وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم مودی ہمیشہ ’’سب کاساتھ،سب کاوکاس اورسب کاوشواس ‘‘کانعرہ لگاتے ہیںلیکن انتخابات آتے ہی یہ نعرہ بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیاجبکہ کرناٹک میں مسلمانوں کی آبادی 14فیصدہے۔ اسی طرح ریاست میں 2فیصدعیسائی رہتے ہیںاورانہیں بھی نظراندازکیاگیا۔ سدارامیا نے کہاکہ کانگریس پارٹی جاریہ اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کو15اورعیسائی برادری کو3سیٹیں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کانگریس وہ واحدسیکولرسیاسی پارٹی ہے جوکہ سبھی مذاہب اورطبقات سے تعلق رکھنے والوں کوساتھ لیکرآگے بڑھ رہی ہے۔اس موقع پرسدارامیانے رائچورسے کانگریس امیدوار محمدشاہ عالم کواکثریت سے کامیاب کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ اس موقع پر اے آئی سی سی سکریٹری وسابق رکن قانون سازکونسل این ایس بوس راجواورکانگریس کے معروف نوجوان لیڈرروی بوس راجو کے علاوہ دیگرقائدین اورکارکن موجود تھے۔