واشنگٹن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکرون پر ایران کے ساتھ امکانی بات چیت سے متعلق ایران کو ’’ملے جلے اشارے‘‘ بھیجنے کا الزام عائد کیا اور یہ بھی کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ کسی کو بھی بات چیت کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ یاد رہیکہ ٹرمپ نے میکرون پر یہ الزام ایک ایسے وقت عائد کیا ہے جب ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہیکہ میکرون نے جاریہ ماہ G-7 چوٹی کانفرنس میں صدر ایران کو حسن روحانی کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ موصوف (روحانی) صدر امریکہ ٹرمپ سے ملاقات کرسکیں۔
