کسی کو بھوکا نہیں سونا چاہئے، آخری شخص تک اناج پہنچے یہ حکومت کی ذمہ داری: سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ یہ ہمارا کلچر ہے کہ کسی کو بھوکا نہیں سونا چاہئے ۔ عدالت نے مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایس ایف ایس) کے تحت اناج آخری شخص تک پہنچے۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ای شرم پورٹل پر رجسٹرڈ مہاجرین اور غیر منظم شعبے کے مزدوروں کی تعداد کے ساتھ ایک تازہ ٹیبل پیش کرے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی ۔