کشائی گوڑہ میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب ، چھ افراد گرفتار

   

حیدرآباد : اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے کشائی گوڑہ حدود میں کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا۔ ایس او ٹی نے ناگر جنا ساگر کالونی میں ایک مکان پر دھاوا کیااور 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی میں اصل سرغنہ آرگنائزر 58 سالہ وینکٹیش کے علاوہ 34 سالہ گوپی، 39 سالہ محمد اکرم، 28 سالہ اظہر احمد، 30 سالہ یوسف خان اور 30 سالہ اسماعیل کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 56,100 روپئے نقد رقم، 5 موبائیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے انھیں کشائی گوڑہ پولیس کے حوالہ کردیا۔