کمبوڈیا: جنوبی صوبہ کنڈال میں دریائے میکونگ میں موٹر سے چلنے والی ایک کشتی الٹنے کے باعث 10 طلبا ہلاک اور 1 لاپتہ ہو گیا ۔ صوبہ کنڈال کے پولیس چیف نے جمعہ کے روز بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز شام تقریبا 7 بجے ضلع لیوک ڈائیک میں پیش آیا۔ کشتی جس میں عملہ کے 2 ممبران اور 13طلبا سوار تھے ساحل سے تقریبا 50 میٹر کی دوری پر ڈوب گئی۔ جمعہ کی سہ پہر تک 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زندہ بچنے والے 4 افراد 2 طلبااور 2 عملہ ممبران کو بچا لیا گیا ہے۔ لاپتہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔