کشمیرمیں کورونا میں مبتلا سبکدوش ڈاکٹر کی موت

   

سری نگر۔ 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے ضلع سری نگر کے پرے پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک سبکدوش ڈاکٹر کی ہفتے کی صبح موت واقع ہونے کے ساتھ جموں وکشمیر میں اس وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے ۔شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ متوفی سبکدوش ڈاکٹر کا یہاں دو جون سے کووڈ کا علاج چل رہا تھا اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متوفی پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھا اور ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔