کشمیری روغنِ جوش

   

اجزاء: بکرے کا گوشت ایک کلو، تیل آدھا کپ، دہی آدھا کپ، تیزپات دو سے تین عدد، دار چینی دو عدد، ثابت لال مرچ دو سے تین عدد، نمک حسب ذائقہ،ہینگ آدھا چائے کا چمچ، سرخ مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ، ادرک پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچ، سبز الائچی بارہ عدد، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب : ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور تیزپات،دار چینی اور ثابت مرچ ڈال کر ایک منٹ تک تل لیں۔اب اس میں گوشت شامل کریں اور تھوڑا سا بھون کر نمک اور ہینگ ڈال کے خوب اچھی طرح بھون لیں۔اب تھوڑا سا پانی شامل کریں اور اُس وقت تک چمچ چلاتی رہیں ، جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔اس کے بعد دہی اور سرخ مرچ پاؤڈر شامل کریں اور تقریباً بیس سے پچیس منٹ تک چمچ چلاتی رہیں۔آخر میں حسبِ ضرورت پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔تقریباً دو چار منٹ بعد ادرک اور دھنیا پاؤڈر بھی شامل کر دیں اور تب تک پکائیں،جب تک گوشت مکمل طور پر گل نہ جائے۔ضرورت ہو،تو مزید پانی ڈال لیں۔تیار ہونے پر تازہ پسا ہوا گرم مسالہ اور الائچی پیس کر چھڑک دیں اوردس منٹ تک دم پر رکھیں۔دم سے اُتار کر کشمیری روغن جوش کو کسی ڈش میں نکال لیں اور گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔