کشمیری صحافیوں کی جانب سے خون کے عطیہ کا کیمپ

   

سری نگر: کشمیری صحافیوں نے منگل کے روز یہاں ایوان صحافت میں خون کے عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا جس میں کئی صحافیوں نے خون کا عطیہ دیا۔ اس کیمپ کا انعقاد کشمیر میں ماضی قریب میں ہونے والے صحافیوں کی یاد میں کیا گیا۔ اس موقع پر ساحل اقبال نامی ایک صحافی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ ان صحافیوں کی یاد میں منعقد کیا گیا جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس طرح کے کیمپس کا انعقاد یہاں تسلسل کے ساتھ کیا جانا چاہئے ۔