کشمیری علحدگی پسند سیاست کا چہرہ سید علی شاہ گیلانی کا انتقال

   

سرینگر ۔ موافق پاکستان کشمیری علحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کا چہارشنبہ کو رات دیر گئے سرینگر میں ان کی قیامگاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 92 برس کے تھے ۔ جموں و کشمیر میں علحدگی پسند سیاست کا تین دہوں تک چہرہ رہ چکے ۔ کٹر پسند لیڈر نے مسلسل علالت کی بنا گزشتہ سال سیاست اور حریت دونوں سے علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ مارچ 2018 ء میں ہلکے ہارٹ ایٹک کے بعد وہ شریک دواخانہ رہے تھے ۔ سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ گیلانی صاحب کے انتقال پر انہیں دکھ ہے ۔