کشمیری پلاو

   

اجزا:گوشت آدھاکلو، چاول 750گرام 15تا20منٹ بھگودیں، پیاز چوپ کر لیں دو عدد ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، سونف ایک کھانے کا چمچہ، سبز الائچی چھ عدد، گرم مسالہ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ، ناریل پاوڈر ایک چائے کا چمچہ، دہی آدھاکپ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل حسبِ ضرورت۔
ترکیب :دیگچی میں گوشت، ثابت دھنیا، سونف اور نمک ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چاولوں کیلئے یخنی بن جائے،درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں،گوشت گل جائے تو یخنی چنان کر بوٹیاں الگ نکال لیں، سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کے کے دہی، گرم مسالہ پاوڈر ، سبز الائچی اور ناریل پاوڈر ڈال کر بھون لیں، یخنی اور چاول ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں، خشک ہونے لگے تو 10تا15منٹ ہلکی آنچ پر دم دے دیں، سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔