کشمیری پنڈتوں کااحتجاجی دھرنا

   

جموں: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں منگل کے روز ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں تعینات کشمیری پنڈت ملازمین کو جلدازجلد جموں ٹرانسفر کیا جائے ۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے تازہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے ۔معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔