کشمیری پنڈوں کی حفاظت میں بی جے پی حکومت ناکام‘ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کا بیان

,

   

سری نگر۔پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز بی جے پی الزام لگایاہے کہ وہ کشمیر پنڈوں کے ”درد اور پریشانی کااستحصال کررہی ہے“ او رکہاکہ حکومت کشمیر میں اقلیتی کمیونٹی کی حفاظت میں ناکام ہوگئی ہے۔

اننت ناگ کے قاضی کوند میں مفتی نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”کشمیری پنڈتوں کی حفاظت میں یہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔اپنے ذاتی مفادات کے لئے اس کمیونٹی کے درد اورپریشانی کا انہوں نے استحصال کیاہے۔ مسائل کے متعلق وہ سنجیدہ نہیں ہیں“۔

کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی تعیناتی کے متعلق فہرست کے افشاء ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس طرح کی جانکاری عوام میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ مرکز او رجموں اورکشمیر دونوں مقامات پر بی جے پی حکومت ہونے کے باوجود کشمیری پنڈتوں کا مسئلہ پر وہ فیصلہ نہیں لے پارہے ہیں‘ جو جموں میں پچھلے چھ ماہ سے سڑک پر ہیں“۔

مفتی نے کہاکہ ایک طرف تو کشمیر پنڈوں سے کہاجارہا ہے کہ کام پر پہنچیں دوسری جانب ان کی تفصیلات دیگر کو افشا کئے جارہے ہیں۔

مفتی نے کہاکہ ”حکومت کو چاہئے کہ یہ کیسے ہورہا ہے وہ لوگوں کوبتائیں“۔ حال ہی میں دہشت گردوں سے منسوب ایک بلاگ میں 56کشمیر پنڈت ملزمین کی فہرست جاری کی گئی تھی جنھیں وزیراعظم باز آبادکاری پیکج کے اور ان پر حملے کے متعلق سخت انتباہ کے ذریعہ ملازمت دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فہرست کی اشاعت کے پس پردہ کون ہے اس کی جانچ کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جبکہ سوشیل میڈیاپر پوسٹ کی گئی فہرست مصدقہ نہیں ہے‘ اس کے پس پردہ خاطیوں کوپکڑنے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔