کشمیر: تاریخی جامع مسجد میں 20 ہفتے بعد نماز جمعہ

   

سرینگر ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں جمعہ کی نماز کے دوران سکیورٹی انتظامات برقرار رکھنے کیلئے حساس مقامات پر مرکزی نیم فوجی دستے (سی پی ایم ایف) اور پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں تاریخی جامع مسجد میں 20ہفتے کے بعد لوگ جمعہ کی نماز ادا کی۔یہاں دکانیں اور تجارتی ادارے کھلے ہیں اور ٹریفک معمول پر ہے۔وادی میں پانچ اگست کو آرٹیکل 370ختم کئے جانے کے بعد سے پچھلے 138دنوں سے ریاست میں بی ایس این ایل سمیت سبھی کمپنیوں کی انٹرنیٹ خدمات ملتوی ہیں۔ تین سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ،ا ن کے بیٹے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی، سابق رکن اسمبلی اور سابق وزیر سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کئی لیڈروں کی حراست میں کوئی راحت نہیں دی گئی ہے ۔واضح رہیکہ ریاست میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ حالات سے گذر رہی ہے اور پولیس نے نہ صرف انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی تھی بلکہ لوگوں کو کھلے عام نماز ادا کرنے خاص کر جامع مسجد میں بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور اسے مقفل کردیا گیا تھا۔