کشمیر :ترال میں تصادم ، 2جنگجو ہلاک، 3 فوجی زخمی

   

سری نگر، 3جنوری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال جنگلات میں جمعرات کی صبح سے سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ 2 جنگجو ہلاک جبکہ 3 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ایک پولیس آفیسر کے مطابق آپریشن آخرے مرحلے میں ہے اور مانا جاتا ہے کہ ابھی بھی ایک یا دو جنگجو علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو فوری علاج ومعالجے کیلئے سرینگر میں قائم 92 بیس فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ایک شدید زخمی فوجی اہلکار کو مزید علاج کیلئے اودھم پور میں قائم فوج کے کمانڈ ہسپتال بذریعہ جہاز منتقل کیا گیا۔یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج کی 42 آرآر، جموں کشمیر پولیس کی ایس او جی ونگ اور سی آر پی ایف نے علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن پورہ ترال کا محاصرہ کیا اورجوں ہی فوج نے تلاشی کارروائیاں تیز کیں تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے فوج پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک جاری تھی۔ اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی شروع ہوتے ہی حکام نے اونتی پورہ پولیس ضلع بشمول پانپور،اونتی پورہ اور ترال میں انٹرنیٹ سہولیات معطل کردیں۔ترال کے مختلف علاقوں میں مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں۔ ان جھڑپوں میں قریب آدھ درجن احتجاجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اندور، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے ہندوستان