کشمیر : تکنیکی خرابی کے سبب ملٹری ایئر کرافٹ جہاز گر پڑا، دو پائلٹ ہلاک 

,

   

سری نگر : جمو ں و کشمیر کے بلگام علاقہ میں تکنیکی خرابی کے باعث فوجی جہاز گر پڑا جس کے نتیجہ میں ۲؍ ایئر فورس پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔ یہ آج صبح دس بج کر پانچ منٹ پر پیش آیا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔

ذرائع کے مطابق جہاز جیسے ہی زمین پر گر پڑا جہاز میں آگ لگ گئی اور پورا جہاز جل کر خاکستر ہوگیا ۔ او ردو پائلٹ مردہ حالت میں پائے گئے ۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایاکہ یہ حادثہ بیس منٹ قبل پیش آیا ۔ یہ ایک جہاز تھا ہیلی کاپٹر نہیں ۔ اس میں جملہ تین پائلٹ سفر کر رہے تھے ۔ اس حادثہ میں دو کی موت ہوگئی ۔