سرینگر: تقریباً 30 سال کے بعد کشمیر میں ایک بار پھرسنیما کا دور شروع ہونے جا رہا ہے اور اس بار لوگ میٹروپولیٹن شہروں کی طرح مکمل سہولیات سے آراستہ ملٹی پلیکس میں بلاک بسٹر فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کشمیر کا پہلا ملٹی پلیکس ستمبر کے مہینے میں مکمل طور پر شروع ہوجائے گا،جس میں 520 لوگوں کے بیٹھنیکی گنجائش کے ساتھ تین سنیما ہال ہوں گے۔ آئیناکس(INOX)کے ڈیزائن کردہ ملٹی پلیکس میں تین سنیما ہال ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ کشمیر کے اس پہلے ملٹی پلیکس کی تعمیر کے لیے کشمیری ہندو وکاس دھر کی کمپنی نے مارچ 2020 میں درخواست دی تھی۔ جون 2020 میں ریاستی حکومت نے اجازت دی تھی۔ وکاس کا خاندان کشمیر کا ایک معروف خاندان ہے۔وکاس دھر نے کہا کہ اندرا نگر میں جو ملٹی پلیکس بنایا جا رہا ہے وہ روایتی کشمیری فن تعمیر اور جدید فن تعمیر کا سنگم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی لابی میں چھت کے لیے خاتم بند (لکڑی کے چھوٹے ٹکڑوں کو جوڑ کر بنایا گیا ڈیزائن) استعمال کیا گیا ہے۔اس ملٹی پلیکس میں 520 افراد کی گنجائش کے ساتھ تین آڈیٹوریم ہوں گے، جو بیک وقت تین مختلف فلمیں دیکھ سکیں گے۔وکاس دھر نے کہا کہ ہم نے یہ پروجیکٹ ملک کی سب سے بڑی تفریح فراہم کرنے والی کمپنی آئی نکس گروپ کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے۔ میرے والد کو سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ سری نگر میں نوجوانوں کے لئے تفریحی سہولیات کا فقدان ہے۔اس پر انہوں نے بتایا کہ وہ تفریح جس سے ملک بھر کے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔اب کشمیر کے لوگوں کو بھی اسی قسم کی تفریح فراہم کی جائے گی۔وکاس نے کہا کہ اس ملٹی پلیکس میں کشمیر کا سب سے بڑا تفریحی زون بھی ہوگا، جہاں بچے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فوڈ کورٹ بھی ہوگا۔ عوام کے لیے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا۔ اسی لیے ہم نے اسے شروع کیا۔ وکاس دھر نے کہا کہ بالی ووڈ اور کشمیر کا بہت پرانا رشتہ ہے، ہم اس رشتے کو دوبارہ اجاگر کرنا چاہتے ۔