نئی دہلی ، 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ نے سکیورٹی جائزے کے بعد کشمیر سے زائد از 7,000 نیم فوجی ارکان کی ’’فوری‘‘ دستبرداری کا حکم جاری کیا ہے، عہدیداروں نے منگل کو یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیس کی جملہ 72 کمپنیوں کو ملک میں پھیلے ہوئے ان کے مقامات کو ’’واپس‘‘ ہوجانے کے احکام جاری کئے گئے۔ ایک کمپنی میں تقریباً 100 پرسونل ہوتے ہیں۔ سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آئی ایف ایف اور ایس ایس بی سے لی گئی ان یونٹوں کو جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی دفعات منسوخ کرنے کے بعد وادیٔ کشمیر کو بھیجا گیا تھا۔ایسی 20 کمپنیاں پہلے ہی واپس طلب کی جاچکی ہیں۔