کشمیر سے مہاراشٹرا تک زلزلے کے جھٹکے

   

نئی دہلی : جموں و کشمیر سے لے کر مہاراشٹرا تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زمین لرز اُٹھی۔ مہاراشٹرا میں زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 3.9 اور کشمیر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ جموں و کشمیر کے کڑا سے 62 کیلو میٹر دور شمال مشرقی شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ مہاراشٹرا میں کولہاپور سے 171 کیلو میٹر دور رات کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔