کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس

   

سری نگر: کشمیر سے کنیا کماری تک ایشیا کی سب سے طویل سائیکل ریس کو بدھ کی صبح یہاں بخشی اسٹیڈیم سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جو یہ ریس ہے یہ دکھاتی ہے کہ اس کیلئے بہت زیادہ جذبہ در کار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جذبہ موجود ہے تو کچھ کیا جا سکتا ہے ۔موصوف صوبائی کمشنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان سپورٹس میں بہے بہت آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے مختلف شعبوں میں اپنا نام کمایا جاسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سپورٹس کونسل بہت ہی سرگرم ہیں اور تمام پنچایتوں میں کھیل کے میدان بنائے گئے ہیں اگر کہیں نہیں بنا تو مجھے اس کے بارے میں مطلع کیا جائے ۔