کشمیر :مکان منہدم 4 سالہ لڑکا فوت

   

جموں۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 4 سالہ لڑکا فوت اور اس کی 6 ماہ کی بہن زخمی ہوگئے جبکہ ان کے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ یہ واقعہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ نندھر پٹی میں ہوا۔
جہاں کے اسٹیشن ہائوس آفیسر عنایت حسین نے اس کا انکشاف کیا۔ کامران برسر موقع فوت ہوگیا جبکہ اس کی بہن دواخانہ میں شریک ہے۔ اس کے والدین اس واقعہ کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔