کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

   

سری نگر ۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے ) نے تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے ۔ ڈی ایس ای کے کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے علاقہ کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ ان حدود کے باہر آنے والے علاقوں کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے دس بجے سے چار بجے تک ہوں گے ۔