نئی دہلی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ بلاک کرنا درست اقدام ہے تاکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکا جاسکے ۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کشمیر میں واٹس اپ ‘ ٹیلیگرام و دیگر ایپس پر عائد پابندیوں کو چیلنج کرنے والی درخواستوںکی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں کہا کہ اب جہاد انٹرنیٹ کے ذریعہ پھیل رہا ہے ۔ اس لئے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔