جنگجوؤں میں آئی ای ڈی ایکسپرٹ ولید شامل:کشمیر پولیس
سرینگر : جیش محمد کے خودساختہ اعلیٰ کمانڈر کے بشمول 3 عسکریت پسند جمعہ کو جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں پیش آئے انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگام جبکہ دو سکیورٹی ملازمین زخمی ہوئے ۔ پولیس نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے جمعہ کے اوائیل سرچ آپریشن کیا کیونکہ ایک مقام پر عسکریت پسند جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ روپوش عسکریت پسندوں نے فورسیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں 3 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ کلگام میں جمعہ کو ہلاک تین جنگجوؤں میں جیش محمدنامی جنگجو تنظیم سے وابستہ پاکستانی کمانڈر ولید بھائی بھی شامل ہے جو ایک آئی ای ڈی ایکسپرٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ولید بھائی انکاؤنٹرس کے دوران چار بار فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔