کشمیر میں آتشزدگی کی علیحدہ وارداتیں، ایک سرکاری اسکول عمارت، دارالعلوم ،ایک رہائشی مکان خاکستر

   

سری نگر: وادی کشمیر میں دوران شب آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک سرکاری اسکول عمارت، ایک دارالعلوم کی عمارت اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نادی گام میں جمعرات کی شب ایک پرائمری سکول کی عمارت خاکستر ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا لیکن عمارت کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے نہیں بچایا جا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں اسکول ریکارڈ اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گلوان پورہ حیدر پورہ میں قائم دارالعلوم سید حبشہ اسلامیہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ بھڑک اُٹھی ۔