کشمیر میں تصادم ‘ پھر ایک’اگنی ویر‘ شہید!

   

سرینگر:جموں و کشمیر میں پھر ایک ’اگنی ویر‘ کی شہادت ہو گئی ہے۔ پنجاب کے لوپریت 22 جنوری کو جموں و کشمیر کپواڑہ میں دہشت گردوں سے تصادم کے دوران شہید ہو گئے۔ پنجاب کے مانسا کے اکلیا گاؤں میں آج 24 سالہ لوپریت نعش لائی جانے والی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ 2 بھائیوں میں چھوٹا ہے اور ابھی اس کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔لوپریت کے شہید ہونے کی خبر جیسے ہی گاؤں میں پہنچی غم کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 روز قبل ہی اس نے اپنی ماں سے فون پر بات کی تھی۔ وہ جلد ہی گھر آنے والا تھا لیکن اس سے پہلے ہی شہادت کی خبر پہنچ گئی۔ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں بیٹے کی موت کے بعد گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوپریت 2 سال قبل اگنی ویر منصوبہ کے تحت ہندوستانی فوج میں داخل ہوا تھا۔