کشمیر میں جامعہ کے صحت مند طالبعلم کو کورونا متاثرین کے ساتھ رکھا گیا

,

   

قرنطینہ مرکز کی خراب حالت اور بدتر انتظامات کی تصاویر پوسٹ کرنے پر ایف آئی آر درج

سرینگر ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں انتظامیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی اسکالرکیخلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔پی ایچ ڈی اسکالر اویس منظور صحت مند ہیں ۔ انہیں دہلی سے واپسی کے بعد حراست میں لیکر کورونا سے متاثرہ افراد کے وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ۔ انہوں نے قرنطینہ سنٹر کی درگت اور ابتر انتظامات کی تصاویر سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ۔ انہوں نے لکھا کہ وہ صحتمند ہیں اس کے باوجود انہیں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ فیس بک پر /28 اور /29 مارچ کو اویس منظور نے قرنطینہ مرکز کی صورتحال کو پیش کیا تھا ۔ بعد ازاں حکام نے ان کے فون کو چھین لیا اور مزید سختیاں کیں ۔