کشمیر میں دو غیرمقامی مزدوروں کا گولی مار کر قتل

   

سرینگر : جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو غیرمقامی مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ میں ایک مزدور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران عام شہریوں پر دہشت گردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 15 دنوں کے دوران دہشت گردوں کے حملہ میں 11 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف سیکوریٹی فورسیس کی جانب سے دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کیا جارہا ہے۔
اور پامپور سمیت کئی علاقوں میں حالیہ عرصہ میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔