کشمیر میں دہشت گردوں نے کیا حملہ, حملے میں 2 فوجی زخمی

   

سری نگر ، 27 جنوری: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کے روز گشت کرنے والی پارٹی پر دہشت گردوں کے حملہ کرنے کے بعد دو فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ حملہ وانپوہ کے علاقے میں دہشت گردوں نے کیا تھا۔دونوں زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔اضافی دستے لائے گئے ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔