کشمیر میں ‘ویک اینڈ’ لاک ڈاؤن جاری، بازار ویران

   

سری نگر: وادی کشمیر میں اتوار کے روز بھی ‘ویک اینڈ’ لاک ڈاون نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاون نافذ کیا ہے ۔یہ لاک ڈاون جمعہکے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے اتوار کی صبح مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی معطل ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے ۔