بھدروا ۔ /18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ وارانہ بھائی چارہ اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں کی ایک مسلم فیملی نے نہ صرف اپنا دل بلکہ اپنا گھر بھی ایک فلم ٹیم کیلئے کھول دیاجو /25 مارچ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد سے پھنس گئے تھے ۔ فلمی ٹیم کا تعلق پونے سے ہے ۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے گاؤں گتھا میں ناظم ملک کے مکان پر گزشتہ کئی ہفتوں سے مقیم ناچیکیٹ گٹیکر نے بتایا کہ ہمارے ساتھ واقع کشمیریت کے حقیقی جذبہ کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ وہ اپنی میزبان فیملی کے بے حد شکر گزار ہیں ۔