حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : حکومت ہند کے ’ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ‘ کے زیر اہتمام 23 واں کل ہند اردو کتاب میلہ بہ اشتراک کشمیر یونیورسٹی 15 تا 23 جون کشمیر یونیورسٹی سری نگر میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس 9 روزہ کتاب میلہ میں دہلی اور ممبئی کے 100 سے زیادہ ناشرین کی شرکت متوقع ہے ۔ حیدرآباد سے ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس بھی اس کل ہند کتاب میلہ کا حصہ ہے ۔ جناب سید عبدالباسط شکیل منیجنگ پارٹنر اپنی ٹیم کے ساتھ اس میلہ میں شرکت کے لیے روانہ ہورہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس پرانی حویلی پر ربط کریں ۔۔
