کشمیر میں ہم اِنھیں گولی مارتے ہیں، کیرالا میں انھیں ہم بھگت کہتے ہیں

,

   

کیرالا 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں سبری ملا تنازعہ کے دوران تشدد اور سنگباری کرنے کے واقعات کے تناظر میں کلکتہ کے اخبار ٹیلی گراف نے جرأتمندانہ سرخی شائع کی ہے۔ اخبار نے کشمیر میں سنگباری کرنے والے نوجوانوں پر گولی چلانے اور کیرالا میں تشدد بھڑکانے والوں کے درمیان تقابل کیا ہے۔