کشمیر میں ہندوستان کے اقدامات پر روس کی حمایت

   

Ferty9 Clinic

ماسکو۔10 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے جموں کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے حکومت ہند کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے اسے آئینی دائرہ کار کے اندر قرار دیا ہے ۔روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہاکہ روس ہندوستا ن اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر رکھنے کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع کے ذریعہ دو طرفہ بنیاد پر 1972ء کے شملہ معاہدہ اور 1999 ء کے لاہور اعلامیہ کی دفعات کے مطابق حل کیا جائے گا۔وزارت نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ ہندوستان اور پاکستان جموں و کشمیر ریاست کی حیثیت میں تبدیلی کی وجہ سے علاقے میں صورتحال کو بگڑنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہم اس حقیقت کو قبول کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر ریاست کے درجے میں تبدیلی اور اس کے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم ہندوستانی جمہوریہ کے آئین کے فریم کے اندر کیا گیا ہے۔