کشمیر پر قرارد اد بہت جلد لائی جائے گی۔ راج ناتھ سنگھ

,

   

سنگھ نے حریت لیڈران کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیری بچوں کو پتھر بازی کے لئے گمراہ کرتے ہیں اور ’آزادی‘ کے نعرے لگانے پر انہیں بھڑکاتے ہیں۔

اور دوسری جانب انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو بیرونی ممالک تعلیم حاصل کرنے بھیج دیاہے

سری نگر۔مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز کہاکہ کشمیر مسئلہ پر قرارداد کو کوئی طاقت ایسی نہیں ہے زمین پر جو اس کو روک سکے۔

انہوں نے جموں کے کتھوا ضلع کے اوجھ ندی کے اوپر1000میٹر برج کی افتتاح سے قبل کہاکہ ”مسئلہ کشمیرکا حل بہت جلد ہونے والا ہے“۔ا

نہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر بات چیت سے نہیں تو کیسے‘ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”یقین مانیں‘ اس کا حل ہوکر رہے گا۔

میں جو بولتاہوں‘ سونچ سمجھ کر بولتاہوں‘ ایسا ہی نہیں بولتا۔جو لوگ کہتے ہیں کشمیر جنت ہے‘ میں ان سے کہہ رہاہوں کہ جموں او رکشمیر کو دوبارہ زمین کی جنت بنایاجائے گا“۔

او رمزید کہاکہ کچھ طاقتیں ایسا نہیں ہونے دینا چاہتی ہیں۔سابق حکومت کے دوران بحیثیت ہوم منسٹر اپنے کشمیر دورے کو یاد کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ ”جب کبھی میں کشمیر آتاتھا‘ تو میں نے ان تمام لوگوں سے اپیل کی جو کشمیر مسلئے کو اٹھانے کا دعوی کرتے ہیں ائیں بیٹھیں اور بات کریں۔

کئی مرتبہ میں نے ان سے اپیل کی‘ سابق میں کسی نے بھی ایسا نہیں کیا“۔

سنگھ نے حریت لیڈران کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیری بچوں کو پتھر بازی کے لئے گمراہ کرتے ہیں اور ’آزادی‘ کے نعرے لگانے پر انہیں بھڑکاتے ہیں۔

اور دوسری جانب انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو بیرونی ممالک تعلیم حاصل کرنے بھیج دیاہے۔

انہو ں نے استفسار کیاکہ ”کشمیری نوجوانوں کو کون سے آزادی تم لوگ دیناچاہتے ہوں؟ وہ آزادی تم انہیں دینا چاہتے ہو جوپاکستان میں دستیاب ہے؟“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہر کوئی جانتا ہے کہ ہندوستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور یہ اور دنیاکے تین بڑے ممالک میں اس کا شمار ہوگا۔

تاہم جچھ لوگ ہندوستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے دونوں جموں او رکشمیر ترقی کرے اور دنیا کا بہترین سیاحتی مقام بنے۔

قبل ازیں کارگل جنگ کے بیس ساک کی تکمیل کے موقع پر انہوں نے یاد گار کارگل پہنچا اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مملکتی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور آرمی سربراہ بپن روات بھی موجود تھے