کشمیر کیمپس میں عنقریب فارسی مضمون متعارف : وائس چانسلر

   

سرینگر: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے یونیورسٹی کے کشمیر کیمپس میں عنقریب فارسی مضمون متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع کشمیر کیمپس میں بہت جلد فارسی مضمون بھی متعارف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں پہلے چار مضامین میں پوسٹ گریجویشن کرائی جارہی ہے۔