کشمیر کی حقیقی صورتحال پوشیدہ رکھنے پی ڈی پی کا الزام

   

جموں ۔ 29 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کی حقیقی صورتحال کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پی ڈی پی نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈویل کے ظہرانہ میں اس نے شرکت نہیں کی اور خود کو اس سے الگ بتایا ۔ اجیت ڈویل نے ظہرانہ پر یوروپین یونین کے 27 ارکان پر مشتمل وفد سے ملاقات کی جو جموں و کشمیر کے دورۂ پر ہے۔ لنچ تقریب میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر و سابق ڈپٹی چیف منسٹر مظفر حسین بیگ اور دوسروں نے شرکت کی۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلا بیرونی وفد ہے جو ریاست کا دورہ کر رہا ہے ۔ بیرونی وفد کے دورہ کو کشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستان کے بیان کا جواب دینے کیلئے حکومت کے سفارتی اقدام کے طورپر دیکھا جارہا ہے ۔ پی ڈی پی نے پارٹی کے کسی لیڈر کی لنچ میں شرکت سے متعلق کہا کہ وہ اس کا شخصی معاملہ ہے جبکہ مظفر حسین بیگ کے علاوہ پی ڈی پی کے ایک اور لیڈر الطاف بخاری نے بھی ڈویل کے لنچ میں شرکت کی ۔