کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں:غلام نبی آزاد

   

جموں: سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑا جائے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہوسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں ٹارگیٹ ہلاکتوں کے چلتے موٹر سائیکل چلانے والوں کو پریشان کرنا بھی قابل مذمت ہے ۔موصوف کانگریس لیڈر نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا مسئلہ تشویش ناک ہے مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑنا ضروری ہے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہوسکے ‘۔