سری نگر : جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(جے کے ڈی ایم ے ) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر صوبے کے تین اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔ڈی ایم اے نے گاندربل ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں دو ہزار 25سو میٹر اوپر برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔ان اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں۔