کشمیر کے سارے مسئلوں کا حل نوجوانوں کے پاس:ستیہ پال ملک

   

سری نگر 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سارے مسئلوں کا حل نوجوانوں کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نوجوانوں کا اعتماد جیتنے اور ان کے مستقبل کی راہیں کھولنے میں کامیاب ہوئے تو ریاست کے مسئلے خود بہ خود حل ہوجائیں گے ۔گورنر موصوف نے یہ باتیں گذشتہ روز کٹھوعہ میں منعقدہ آٹھویں پولیس شہدائمیموریل ٹی ٹونٹی چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ان کا کہنا تھا ‘میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ میں نے یہاں آکر سمجھا کہ جموں وکشمیر کے سارے مسئلوں کا حل نوجوانوں کے پاس ہے ۔ 13 سے 30 سال کے نوجوانوں کے پاس ہے ۔ اگر ہم ان کا یقین جیتنے اور ان کے مستقبل کی راہیں کھولنے میں کامیاب ہوئے تو مسئلے خود بہ خود حل ہوں گے ‘۔